بچوں کے لنچ باکس کے لیے دس صحت مند اسنیکس
جب بچے چپس اور مٹھائی مانگیں تو روز لنچ باکس بنانا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے اسنیکس چنیں جو جلدی تیار ہوں، بریک تک خراب نہ ہوں اور بچے شوق سے کھائیں۔
۱۔ خشک آم کے قتلے
ٹافی جیسا میٹھا مگر صرف پھل۔ بغیر چینی والا خشک آم لیں۔ ہمارے خشک آم اور سیب سو فیصد پھل ہیں۔
۲۔ سیب کے چھلے
نرم اور چپچپے نہیں، کتابیں خراب نہیں ہوتیں۔
۳۔ تھوڑا سا ہلکا نمکو
چیز نمکو میں مرچ نہیں، چھوٹے بچوں کے لیے مناسب۔ الگ ڈبے میں رکھیں تاکہ کرارا رہے۔
۴۔ مکس خشک پھل اور میوہ
مکس خشک پھل میں چند بادام یا اخروٹ ملائیں۔
۵۔ انڈا رول
آدھا پراٹھا یا روٹی، انڈے کے ساتھ رول کر کے فوائل میں لپیٹیں۔
۶۔ چکن یا آلو سینڈوچ
بچا ہوا چکن یا مصالحے دار آلو، ساتھ کھیرے کا ٹکڑا۔
۷۔ فروٹ چاٹ
سیب، کیلا اور امرود، اوپر لیموں تاکہ سیب کالا نہ ہو۔
۸۔ گھر کا پاپ کارن
بڑے بچوں کے لیے چٹکی بھر پیری پیری مصالحہ۔
۹۔ ابلے چنے
لیموں اور چاٹ مصالحے کے ساتھ — پروٹین سے بھرپور۔
۱۰۔ دہی اور خشک پھل
رات کو دہی میں خشک آم کاٹ کر ڈال دیں، صبح تک نرم اور میٹھا ہو جاتا ہے۔
تازہ رکھنے کے طریقے
- کرارے اسنیکس گیلی چیزوں سے الگ رکھیں۔
- ایئر ٹائٹ ڈبے استعمال کریں۔
- گرمیوں میں جمی ہوئی پانی کی بوتل ساتھ رکھیں۔
مزید پڑھیں: خشک پھل محفوظ کرنے کا طریقہ۔ پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری۔